بھکر پولیس کے کروڑ شہر اور نشیب میں چھاپے

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) بھکر پولیس کے کروڑ شہر اور نشیب میں چھاپے۔ 4 افراد گرفتار کر لیئے گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھکر پولیس کے ڈی ایس پی عبدالرحمن کی قیادت میں پولیس نے وارڈ نمبر 5 میں چھاپہ مار کر مجاہد رسول، اور شینہ والا کے علاقہ سے 3 بھائیوں طیب جاوید، محمد عزیز اور محمف غفران ولد محمد شفیع اسراء کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ اطلاع کے مطابق ملزمان ڈکیتی کے شعبہ میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب مجاہد رسول کے گھر سے کروڑ پولیس نے چھاپہ مار کر معمولی نوعیت کا آتشی مادہ قبضہ میں لے لیا اور بم سپوزل سکوارڈ سے معائنہ کروایا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق یہ ہلکی نوعیت کا آگ لگانے والا بم بتایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مجاہد رسول کی بسرا چوک میں ڈیکوریشن کی دکان ہے۔ اور وہاں پر شادی بیاہ کے پٹاخے فروخت کیئے جاتے ہیں۔