چین کے صوبے سیچوان میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صوبے سیچوان میں 6 اعشاریہ 3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، عمارت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

صوبہ سیچوان کے دارالحکومت اور کاؤنٹی کینگڈنگ میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے، زلزلے کا مرکز زمین سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے کی شدت اتنی زیادہ تھی کی لوگ گھبرا کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، ایک 70 سالہ خاتون عمارت سے گرنے والے ملبے کی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں۔