سعودی عرب میں نماز استسقاء کے بعد گرج چمک کیساتھ بارش

Rain

Rain

جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں نماز استسقاء کی ادائیگی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔

گزشتہ روز خادم الحرمین شریفین کی اپیل پر بارش کے لئے مملکت میں نماز استسقاء ادا کی گئی تھی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد مملکت کے تمام شہروں اور دیہی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

طائف، مکہ مکرمہ، باحہ، نجران، ریاض اور مدینہ منورہ کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جدہ سے بیرون ملک اور اندرون ملک پروازوں کی آمد ورفت میں غیر معمولی تاخیر ہوئی بلدیاتی اہل کاروں نے سڑکوں سے پانی نکالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خطرے کے پیش نظر ساحلی اور نشیبی علاقوں میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔