گوجرانولہ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

Protest

Protest

گوجرانولہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے جلسے سے پہلے صورتحال کشیدہ ہو گئی شہر میں آویزاں عمران خان کی تصاویر پر رنگ پھینک کر خراب کر دیا گیا جبکہ جی ٹی روڈ پر تصاویر کو پہلے ہی جلایا جا چکا ہے۔

تحریک انصاف کے لگاتار کامیاب جلسوں سے مخالفین پریشان ہیں گوجرانولہ میں تحریکِ انصاف کا میدان سجنے سے پہلے ہی ماحول کشیدہ ہو گیا، پی ٹی آئی اورن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آ گئے، شہر میں لگی عمران خان کی تصاویر اور تشہیری ہورڈنگز نامعلوم افراد نے رنگ پھینک کر خراب کردیں۔

اس سے قبل جنرل بس اسٹینڈ، ٹرسٹ پلازہ اور شاہین آباد کے قریب عمران خان کی تصاویر والے ہورڈ نگز کو جلا دیا گیا تھا۔

ہورڈ نگز کے ان حصوں کو جلانے کی کوشش کی گئی جن پر عمران خان کی تصاویر ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز اور لیگی کارکنوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہےکہ انہیں جلسہ ختم کرنے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔