صہیب مقصود، احمد شہزاد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ سے آئوٹ

Sohaib Maqsood And Ahmed Shehzad

Sohaib Maqsood And Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے صہیب مقصود سمیت احمد شہزاد قومی سکواڈ سے آؤٹ ہو گئے جبکہ وہاب ریاض فٹنس ٹیسٹ پاس کر کے قومی سکواڈ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیلتھ بلیٹن میں خبر دی گئی ہے کہ قومی بلے باز صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ سے آؤٹ ہیں ادھر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونیوالے احمد شہزاد تاحال فٹ نہیں ہو سکے۔

بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔ وہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی تیزی سے صحتمند ہو رہے ہیں جبکہ فاسٹ بائولر جنید خان کی جوگنگ ٹریک پر واپسی ہوئی ہے۔