مسلم لیگ (ن) آئین پاکستان اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے: عمران خالد بٹ

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)آئین پاکستان اور جمہوریت کی محافظ جماعت ہے 2015 کو الیکشن کا سال قراردینے والے خود کیوں نہیں سمجھتے کہ عوام نے موجودہ حکومت کو 2018 تک اپنا مینڈیٹ دیا ہوا ہے۔

ملک ہر روز الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمد شہباز شریف ملک کو روشنی اورترقی کی جانب لے کر جا رہے ہیں۔

موجودہ منتخب عوامی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے اپنے غیر جمہوری طرزعمل سے ملک اور عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمارا وطن پیاراوطن ہے اس ہرلحاظ سے مضبوط اورترقی یافتہ بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ہرمحب وطن پاکستانی کا فرض اولین ہے تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مضبوط بہترین پاکستان کا تحفہ دے سکیں۔