پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

واشنگٹن (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سمجھے۔

اسٹین فورڈ میں ایک تقریب سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایک بہادر، بہترین اور عظیم قوم ہے۔ دہشت گردی کا بہادری سے مقابلے کرنے کے لیے پاکستانی قوم متحد ہے۔

پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت اورسب سے زیادہ قربانیاں دیں۔ دنیا کو چاہئےکہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کو سمجھے۔