جنگی جنون میں مبتلا بھارت 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدے گا

Artillery Guns

Artillery Guns

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے 2.4 ارب ڈالرکی 814 آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جب کہ پائلٹس کی تربیت کیلئے 106 سوئس پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ موخرکر دیا گیا۔

گزشتہ روز نئے وزیر دفاع منوہر پارریکرکی زیر صدارت ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کے اجلاس میںآرٹلری گنیں خریدنے اور اس کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کی منظوری دی گئی، بھارت نے 3 دہائیوں کے بعد آرٹلری گنیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل 1987 میں بھارت نے سویڈن سے بوفورس گنیں خریدی تھیں۔

بھارت اپنی پرانی 105 ملی میٹرکی ہلکی گنوں کو ان نئی جدید اور قابل حرکت توپوں سے تبدیل کرنا چاہتا ہے، وزارت دفاع کے حکام نے اے ایف پی کو بتایاکہ وزیر دفاع نے توپوں کے شفاف اور جلد از جلد حصول پر زور دیا ہے۔

حکام کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے پیلاطس طیارے خریدنے کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، اجلاس میں ٹرانسپورٹ طیاروں سی 295 کی خریداری کیلیے پیشکشوںکا بھی جائزہ لیا گیا۔