لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا آج تیسرا دن ہے۔ کل عالمی سیشن ہوا جس میں اسلامی تحریکوں کے رہنما ؤں نے اپنی تقریروں میں امت ِ مسلمہ میں اتحاد اور بیداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ عالم اسلام رہنمائی کے لیے ایٹمی پاکستان کی طر ف دیکھ رہا ہے۔
مینار پاکستان کے سبزہ زار پر جماعت اسلامی کے اجتماع کے عالمی سیشن سے اخوان المسلمون مصرکے ساتھ سوڈان ،الجزائر، اردن ،تیونس ،ترکی ،مالدیپ ،سری لنکا اوربوسینا اور کشمیر کی اسلامی تحریکوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔اُن کا کہناتھاکہ مینارپاکستان آزادی کی علامت ہے اس کے سائے تلے اجتماع کا انعقاد خوش آئند ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ استعماری قوتیں اسلامی ملکوں میں جمہوری اوراسلامی نظام نہیں دیکھنا چاہتیں ، اجتماع کے ذریعے دنیا کواتحاد اوراتفاق کا پیغام دینا چاہتے ہیں ۔ عالمی سیشن کے اختتام پر فضاء میں رنگا رنگ غبارے چھوڑ ے گئے جبکہ مقررین اورحاضرین نے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اخوت اوربھائی چارے کا پرُجوش مظاہرہ کیا۔