لاہور سے ساہیوال تک سائیکل ریس کا آغاز

Bicycle Race

Bicycle Race

لاہور (جیوڈیسک) سے ساہیوال سائیکل ریس شروع ہوگئی۔ پنسٹھ کھلاڑی ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ریس کا آغاز پنجاب سٹیڈیم لاہور سے ہوا جس میں افغانستان کے آٹھ سائکلسٹس بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ریس متوازی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں چاروں صوبوں ایچ ای سی پولیس ریلویز فاٹا اور اسلام آباد کے کھلاڑی شریک ہیں۔

ریس کا کل فاصلہ ایک سو ساٹھ کلومیٹر ہے جس میں پنجاب کے سائیکلسٹ زاہد حسین اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہے ہیں۔