برطانیہ: ایبولا سے متاثرین کے علاج کیلئے ماہرین کا گروپ افریقی ملک روانہ

Medical Experts

Medical Experts

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے تیس طبی ماہرین کا گروپ افریقی ملک سیری لیون بھیج دیا ہے۔ علاج شروع کرنے سے پہلے طبی ماہرین کو ایک ہفتہ تربیت دی جائے گی۔

امریکا نے لائیبریا میں 100 بستروں پر مشتمل اسپتال تعمیر کر دیا ہے۔ دوسری جانب جنیوا میں نا معلوم چور ایبولا وائرس سے متاثرہ خون کے نمونے لے اڑے۔ متاثرہ خون عالمی امدادی ادارے کی ایمبولینس میں لیبارٹری لے جایا جا رہا تھا۔