ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر بات چیت

John Kerry

John Kerry

ویانا (جیوڈیسک) ایران اور عالمی طاقتیں 24 نومبر کی ڈیڈ لائن سے قبل جوہری معاہدے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات جاری ہیٕں۔

ا مریکی وزیر ِخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے حوالے سے جوہری معاہدے پر پہنچنے پر ابھی تعطل برقرار ہے۔ جسے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ کاکہنا ہے کہ مذاکرات اہم دور سے گزر رہے ہیں۔