امریکا میں روبوٹس نے سیکورٹی گارڈز اور پولیس کی پوزیشن سنبھال لی

Robots

Robots

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں روبوٹس نے سیکورٹی گارڈ ز اور پولیس کی پوزیشن سنبھال لی۔ 5 فٹ لمبے روبوکوپ نےسیلیکون ویلی میں گشت کیا۔ یہ ہے کیلی فورنیا کے ماہرین کا جدید شاہکار جو شہر کی سڑکوں پر گشت کرکے پولیس اور سیکورٹی گارڈز کی ڈیوٹی نبھاتا ہے۔

اس کا وزن 136 کلوگرام ہے اور اس روبوکوپ میں نصب ہے، مائیکروفون، اسپیکر، 4 کیمرے، لیزر اسکینر اور سینسرز۔ جو لائسنس پلیٹ کی جانچ، ڈیٹا بیس میں چیکنگ، چہرے کا تجزیہ بھی کیمرے کی مدد سے ہاتھ کے ہاتھ ہی کرتا ہے۔

روبوکوپ ایک منٹ میں 3سو نمبر پلیٹس اپنے پاس محفوظ کرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی روبوکوپ میں موجود ہے وائی فائی۔جس کی مدد سے وہ فوری طور پر لائیو ویڈیوز بھی کنٹرول روم بھیجتا رہتا ہے، اور کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں یہ روبوکوپ مدد کے لیے سیکورٹی گارڈز اور پولیس کو بھی طلب کرسکتا ہے۔