پاک آرمی کے تحت متاثرین تھر کی امداد کیلئے 7 ریلیف کیمپ قائم

Pak Army

Pak Army

لاہور (جیوڈیسک) پاک آرمی کے تحت متاثرین تھر کی امداد کیلئے لاہور میں 7 ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور گیریژن سے پہلےہی 68 ٹن امدادی سامان تھر کے متاثرین کیلئے بھجوایا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق امدادی کیمپ فورٹریس اسٹیڈیم، ایوب اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم، والٹن، ڈی ایچ اے اور شیخوپورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ پاک آرمی پہلے ہی تھر کے متاثرہ علاقوں میں 30 امدادی اور میڈیکل کیمپ قائم کر چکی ہے۔

ان کیمپوں میں اب تک ایک ہزار سے زائد متاثرہ خاندانوں کو طبی امداد مہیا کی جا چکی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امدادی کیمپوں میں جمع ہونے والی رقوم، اشیائے خورونوش ، کپڑے، دیگر سامان اور ادویات تھر متاثرین کو بھجوائی جائیں گی۔