راجن پور کی خبریں 23/11/2014

تنقید کرنے والے اپنے گریبان میںجھانکیں انہوں نے اپنے دور میں صرف بلدیہ کی دیوار اونچی کرنے کے علاوہ
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ڈپٹی بیورو چیف) تنقید کرنے والے اپنے گریبان میںجھانکیں انہوں نے اپنے دور میں صرف بلدیہ کی دیوار اونچی کرنے کے علاوہ کیا کِیا تھا ۔آج ہماری مقبولیت کے ہر سو ڈنکے سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر مختلف پروپیگنڈوں میںمصروف ہیں۔کوٹ مٹھن کے ٹوٹل 10 وارڈز میںسے کسی ایک کا تو مضبوط کینیڈیٹ دکھلائیں ۔ان خیالات کا اظہارسابق ناظم کمال فرید ملک کے سیاسی جانشین حمزہ کمال نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر وی ٹی آئی کا کم تجربہ کا الزام لگانے والوں سے صرف اتنا کہنا ہے کہ کام تجربہ سے نہیں صلاحیتوں سے مکمل ہوتا ہے اور میرے تین ماہ کی کارکردگی کی ہی بدولت مجھے مظفر گڑھ میں بھی وی ٹی آئی کی صدارت کی فرمائش ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رائو صاحب مجھے بتائیں کہ انہوں نے کونسا تیر مارا اپنے دور میں سوائے بلدیہ کی دیوار اونچی کرنے کے ۔اور خود کو پی ٹی آئی کا نامزد چئرمین کہنے والے کے خلاف راجن پور میں تو قراداد منظور کی اچکی ہے کہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے ابھی تک کسی کو منتخب نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید کمال فرید کا مشن شہر ِ فرید کی عوام کے ساتھ بھلائی کرنا اور اسی مشن کو ہم آگے لے کر چل رہے ہیں جسے مرے مرحوم پاپا نے ادھوراچھوڑا تھا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں ان کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد خبر شائع ہوئی جس میں حاجی مرید حسین ،میاں معین خواجہ ،گودے خان ،ممتاز دریشک ،علی حسن غوری،اسحاق خان زرگر،عاشق رسول بخاری،نور حسن کشمیری ،رائو بابر تنویر، کے نام فرضی طور پر لگا دئے گئے تھے جس پر مذکورہ بالا تما م اشخاص نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ اگر کسی نے ان کے نام غلط اور بے بنیاد خبر میں استعمال ۔کیا تو وہ قانونی چارہ جوئی استعمال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم کے جانشین کی کوششوں سے کوٹ مٹھن کی تعمیر و ترقی کے لئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ڈپٹی بیورو چیف)سابق ناظم کے جانشین کی کوششوں سے کوٹ مٹھن کی تعمیر و ترقی کے لئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے پرہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے بے حد مشکور ہیں ،کوٹ مٹھن کو بِگ سیٹیز بنانے کا پاپا کا خواب پورا کرنا ہی میری زندگی کا مشن ہے ۔نوجوان سیاسی رہنما حمزہ کمال فرید نے نجی ٹی وی چینلزکو انٹرویودیتے ہوئے بتایا کہ سی ایم صاحب کے ہم بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کوٹ مٹھن کی تعمیر ترقی کے لئے ،،کمال فرید ڈویلپمنٹ پیکج،، کی منظوری کے فوری آرڈر جاری کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کی منطوری دی جس کے زریعے ریلوے پھاٹک سے پرانا لاری اڈہ تک ون وے روڈ تعمیر کرائی جائے گی اسی طرح،چونگی نمبر چار تا نشتر گھاٹ پل نمبر تک نواز شریف روڈ،مدنی چوک تا صدر بازار،قائد اعظم بازار،لاری اڈہ تک ٹف ٹائل،تمام گلیوںکی تعمیر نو،چلڈرن پارک،لائبریری ،لیڈیز پارک،سرکلر روڈ،نئی آبادی اور محب علی بستی کی سیوریج لائن ،آفتاب اسٹیڈیم کی تزئن او آرائش سمیت تیرہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا ۔جس کا سروے بھی شروع ہوچکا ۔انہوں نے کہا کہ کوٹ مٹھن کو بگ سٹی کی لسٹ میں شامل کرنا مرحوم کمال فرید شہید کی زندگی کا مشن تھاسو پاپا کے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہی اب میرا مشن بن چکا ہے ۔صحافیوں کی طرف سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوٹ مٹھن سے مجھے محبت ہے اور جو لیڈر کوٹ مٹھن سے پیار کرے گا ہم ان کو ہی سپورٹ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ہائی وے آفیسران کی کارستانیاں پل تیار ہوچکی سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے لئے من پسند ٹھیکیدار

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر۔ڈپٹی بیوروچیف)محکمہ ہائی وے آفیسران کی کارستانیاں پل تیار ہوچکی سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے لئے من پسند ٹھیکیدار کو 80 لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق کوٹ مٹھن کے شہری رسول بخش فریدی نے وزیر ِ اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری ،ڈائریکٹر جنرل نیب ،ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن ،ڈویژنل کمشنر ڈیرہ غازیخان،کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چیف انجینئر محکمہ ہائی وے ،ای ڈی او ورکس،ڈسٹرکٹ آفیسرروڈ،ڈپٹی آفیسر روڈ،کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے سے 80 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کے لئے عارضی نشتر گھاٹ اسٹیل برج کے ٹینڈر جاری کئے جبکہ موقع پر چار عدد اسٹیل پل پہلے سے سابقہ جگہ پر تیار ہوچکی ہیں ،اور اپروچ روڈ بھی 80 فیصد مکمل ہے یہ چاروں پل ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بھی کھول دی گئی ہیں اب صرف آخری پل نمبر پانچ رہتی ہے جسکا زیادہ سے زیادہ اخراجات سات تا آٹھ لاکھ روپے ہیں ۔انہوں نے متعلقہ بالا آفیسران سے مطالبہ کیا کہ ملکی مفادات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر ٹیکنیکل ٹیم روانہ کی جائے اور اسٹیل برج نمبر پانچ کا تخمینہ لگائے اور حکومت کے 80 لاکھ روپے خرد برد ہونے سے بچائے جائیں ۔درخواست میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ اسٹیل پل نمبر چار ذاتی مفاد کی غرض سے نیچے بنائی گئی جس سے مسافروں کو تین کلومیٹر کاسفر چکر کاٹ کر طے کرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے کہ 2003 ء میں بھی اسی طرح کا پلان بنایا گیا تھا اس بھی میری ہی درخواست پر ٹیکنیکل ٹیم ملتان سے آئی اور حکومت کے ایک کروڑ روپے محفوظ کئے گئے تھے۔۔انہوں نے ڈی سی او غازی امان اللہ سے بھی مطالبہ کیا کہ خرد برد کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔۔۔۔۔۔
وٹ۔تصویریں میل کر دی ہیں۔شکریہ۔

Hamza kamal

Hamza kamal

Nishtar Ghat

Nishtar Ghat