مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا بھکر میں عوامی انقلاب اجتماع سے خطاب

بھکر (خصوصی رپورٹ) ملک بھر سے غربت و افلاس اور دہشت گردی کے خاتمے تک جد وجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کے عوام کرپٹ اور ظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بھکر میں مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام بھکرمیں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عوامی انقلاب اجتماع میں لاکھوں افرادنے شرکت کی

ملک میں قائم بد عنوان اور ظالم حکمرانوں سمیت موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں اسلامی فلاحی نظام کا نفاذ کیا جائے بھکرمیں عوامی انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں رائج نظام ظالموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، اس نظام کے اندر مظلوم کے لئے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظالمانہ نظام چند خاندانوں کے درمیان موجود ہے اور یہی چند خاندان پاکستان کے تمام وسائل پر قابض ہیں اور ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور مل جل کر پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیاہے کہ ان ظالم و جابر اور بد عنوان اور پاکستان کولوٹ کھسوٹ کر کھوکھلا کرنیوالے چند خاندانوں کے اقتدارکا خاتمہ کیا جائے۔

علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایک ایسے نظام کا نفاذ چاہتی ہے جو مظلوموں کے حقوق کو تحفظ دے ،جو ان کو جینے کا حق فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھکر کے غریب عوام سے ہم وعد ہ کرتے ہیں کہ 29 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھکر انقلاب کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گا اور بھکر سے طلوع ہونیوالا سورج پاکستان کے مظلوموں کی قسمت کوبدل کر رکھ دے گا علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول عربی (ص) سلامتی کا مذہب لیکر آئے تھے

آپ (ص) امن کے پرچارکرنیوالے تھے، و ہ لوگ جو ملک کے اندر قتال کی بات کرتے ہیں وہ دراصل اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلانفی کررہے ہیں، اسلامی ریاست کے اندرقتال و جہاد کی اجازت نہیں ہے، قتال اور جہاد غیر مسلموں سے ہوتا ہے اور اس کی شرعی شرائط ہیں جس کے بغیر آپ کسی غیر مسلم سے بھی جنگ نہیں کر سکتے، کیونکہ اسلام سب کو جینے کا حق دیتا ہے۔جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی پنجاب کے رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی ،سید اسد عباس نقوی اور سفیر حسین شہانی نے بھی خطاب کیا
میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین۔
www.mwmpak.org

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri

Allama Nasir Abbas Jafri