نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین کے مطابق اگلے ہفتے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں شروع ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے۔
تاہم ابھی تک ملاقات کیلئے نہ تو پاکستان نے کہا ہے اور نہ ہی بھارت نے کسی قسم کا رابطہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چھبیس اور ستائیس نومبر کو کھٹمنڈو پہنچیں گے۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان اس دوران غیر رسمی بات چیت کا امکان ہے۔