تھر: غذائی قلت مزید دو بچوں کو نگل گئی، 61 جاں بحق

Children

Children

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت کا شکار مزید 2 بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ رواں ماہ بچوں کی اموات کی تعداد 61 تک جا پہنچی ہے۔ تھر میں غذائی قلت کی صورتحال روز بہ روز سنگین ہوتی جارہی ہے۔

گزشتہ روز سے اب تک غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچے انتقال کر گئے۔ ان میں ایک بچہ سول اسپتال مٹھی جبکہ دوسرا 11 روز کا بچہ ڈیپلو کے گاؤں ویڑی جھپ میں موت کے منہ میں گیا۔گزشتہ روز بھی 3 بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔ اِن بچوں کے انتقال کے بعد رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔