اشتعال انگیز تقریر پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

ننکانہ صاحب (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ، شیخ رشید پر ننکانہ صاحب میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب کی عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نے دائر کی تھی۔ مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔

کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ننکانہ صاحب میں تحریک انصاف کے جلسے میں جو اشتعال انگیز تقریر کی۔ وہ ریاست سے بغاوت کے زمرے میں آتی ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔