نوشہرہ پولیس کی کارروائی، 10 ملزمان گرفتار،غیر ملکی اسلحہ برآمد

Nowshera

Nowshera

نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ کے علاقے پبی سے 10 ملزم غیر ملکی اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی انسداد دہشت گردی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکی۔

گرفتار ہونے والوں میں پیرفضل اللہ،اس کے 3 بیٹے اور 6 ساتھی شامل ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ پیرفضل اللہ پر طالبان کے ساتھ تعلقات اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں۔