عوامی نیشنل پارٹی کا ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کیخلاف یوم احتجاج

Awami National Party

Awami National Party

کراچی (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف آج کراچی میں پرامن یوم احتجاج منایا جارہا ہے اورنگی ٹاؤن میں قتل ہونے والے اے این پی کے رہنما ڈاکٹر ضیاالدین کے قتل کے خلاف آج یوم احتجاج منایا جارہا ہے۔

جب کہ گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر دھرنا بھی دیا گیا جو رات گئے حکام کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر میں اے این پی کے ضلع ویسٹ کے صدر ڈاکٹر ضیاالدین کو نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کیا جب وہ نماز عشا کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔