داعش میں سینکڑوں جرمن شہری شامل ہو چکے ہیں: جرمن وزیر خارجہ

Daas

Daas

برلن (جیوڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ شام اور عراق میں سرگرم القاعدہ کی حامی تنظیم داعش میں سینکڑوں جرمن شہری شامل ہو چکے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ کے مطابق اب تک 550 جرمن جنگجو داعش کا حصہ بن چکے ہیں۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ داعش میں امریکا سمیت کئی یورپی ممالک کے شہری شامل ہو کر جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔