کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو لکھے گئے خط میں ان سے صوبے کو آبادی کے مطابق جائز حق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خط میں لکھا ہے۔
کہ وفاقی بیورو کریسی میں صوبہ سندھ کو آئین کے مطابق کوٹہ دیا جائے۔ وزیر اعلی کا مزید کہا ہے کہ وفاقی بیورو کریسی حکومت کی پالیسیز مرتب کرنے اور ان پر عمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آئین صوبوں کو آبادی کے مطابق کوٹہ دیتاہے۔ بدقسمتی سے اس پر عمل نہیں ہورہا۔
وفاقی بیورو کریسی میں سندھ کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے مزید کہا کہ اہل افسران کو ان کا جائز حق دیا جائے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں اچھی پوسٹوں پر ہونے کے باعث ان کی ترقی نہ روکی جائے۔ کوٹے پر عمل نہ ہونا باعث تشویش ہے جو احساس محرومی کو فروغ دے رہا ہے۔