دپیکا پڈکون نئی فلم Piku کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی

Deepika Padukone

Deepika Padukone

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی بلاک بسٹر ہیروئن دپیکا پڈکون نئی فلم Piku میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے بنگالی زبان سیکھیں گی۔

چنائے ایکسپریس میں تامل رام لیلا میں گجراتی لڑکی کا کردارکرنے والی دپیکا اب نئی فلم میں بنگالن بنیں گی۔

جس کے لیے اداکارہ نے بنگالی زبان سیکھنا شروع کر دی ہے۔ شوجت سرکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم Piku میں امیتابھ بچن ، دپیکا کے والد کا کردار کریں گے۔