نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کیلئے سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو ہو گا

Ahmed Shehzad

Ahmed Shehzad

لاہور (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان 27 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔ قومی ٹی 20 سکوڈ کا اعلان آئندہ دو سے تین دن تک ہونے کا امکان ہے۔

انجریز کا شکار قومی بیٹسمین صہیب مقصود، احمد شہزاد اور عمر امین کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے جبکہ انجریز سے صحتیاب ہونے والے فاسٹ بولر عمر گل اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شمولیت ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کی سکواڈ میں شرکت فٹنس ٹیسٹ پر مشروط ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار دسمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔