سوئس ٹیم نے ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Roger Federer

Roger Federer

لیل (جیوڈیسک) سوئٹرز لینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنے ملک کو ڈیوس کپ ٹینس کا فاتح بنوا ہی دیا، فائنل کے سنگلز ٹائی میں انہوں نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

فرانس کے شہر لیل میں کھیلے گئے میچ میں راجر فیڈرر بہترین فارم میں نظر آئے۔ 17 بار کے گرینڈ سلم چیمپین نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔ فیڈرر نے چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے میچ جیت کر سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے ڈیوس کپ کا فاتح بنوا دیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب سوئس ٹیم نے ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔