محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برمنگھم میں ہوگا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج برمنگھم میں ہو گا۔

محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ آج برمنگھم کی یونیورسٹی میں ہو گا۔ قومی ٹیم کے منیجر معین خان کا کہنا ہے کہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ واپس دبئی جائیں گے جہاں شارجہ ٹیسٹ میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشرط ہو گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی میچ آفیشلز نے رپورٹ کیا تھا جس کے بعد قوانین کے تحت محمد حفیظ کو 21 دن کے اندر بولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ کروانا تھا۔