کینیڈا آئس ہاکی لیگ، سینٹ لوئس بلیوز کی وینی پگ جیٹس کو شکست

Ice Hockey League

Ice Hockey League

کینیڈا (جیوڈیسک) کینیڈا آئس ہاکی لیگ میں سینٹ لوئس بلیوز کی ٹیم نے وینی پگ جیٹس کو شکست دیکر فتح سمیٹ لی۔

کینیڈا کے شہر میں جاری آئس ہاکی لیگ کے ایک میچ میں سینٹ لوئس بلیوز اور وینی پگ جیٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا گیا، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم بلیوز کی ٹیم نے جیٹس کو دو کے مقابلے میں چار گول سے زیر کر کے فتح اپنے نام کی۔

اس کامیابی کے بعد بلیوز کو سینٹرل ڈویژن میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پہلی پوزیشن بھی حاصل ہو گئی ہے۔