واشنگٹن (جیوڈیسک) سعودی عرب کے وزیر برائے نیشنل گارڈز شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے امریکی ساختہ بلیک ہاک اور اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر سعودی فوج کے حوالے کردیے جائیں گے۔
سعوی وزیر نے یہ بات امریکی دورے کے دوران امریکی وزیر دفاع چک ہیگل سے ملاقات کے بعد واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر دفاع سے ہوئی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔