میاں چنوں (جیوڈیسک) میاں چنوں کے نواحی گاﺅں 108 پندرہ ایل کے رہائشی نوجوان نے پسند کی شادی نہ ہونے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ تشویش ناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل۔
میاں چنوں کے نواحی گاﺅں 108 پندرہ ایل کا رہائشی جہانزیب ولد مشتاق احمد جوئیہ اپنے ہی گاﺅں کی لڑکی شمائیلہ کے ساتھ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔
لڑکی کے گھر والوں کے نہ ماننے پر مضروب نے دل برداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں پہنچایا جہاں پر حالت غیر ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مضروب کے جسم کا 30 فیصد حصہ چل چکا ہے۔