نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر برائے اقلیتی امور اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا کے تمام عجائبات میں سے ایک تاج محل مسلمانوں کے حوالے کرتے ہوئے یہاں نماز کی اجازت دی جائے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے وزیر اقلیتی امور اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان نے اپنے ایک بیان میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاج محل کو مسلمانو ں کے حوالے کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو 17ویں صدی کے عجائب تاج محل میں نماز ادا کر نے کی اجازت دی جائے۔