ایران میں 80 ممالک کے علماء کا اجتماع، داعش سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر غور

ISIS

ISIS

تہران (جیوڈیسک) ایران کے شہر قم میں دنیا بھر کے اسی ممالک سے شیعہ اور سنی فرقوں سے تعلق رکھنے والے علماءکا اجتماع ہوا جس میں انتہا پسندوں کے خلاف حکمت عملی وضع کرنے اور عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے وجود میں آنے سے پیدا ہونے والے خطرات پر غور کیا گیا۔

میزبان آیت اللہ نصیر مکرم شیرازی نے شیعہ اور سنی فرقوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور تمام مسلمان علماءکو شدت پسندی اور انتہا پسندی کو ہوا دینے والے عناصر کی مذمت اور حوصلہ شکنی کرنے کو کہا۔

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا دولت اسلامیہ کو مسلمانوں معاشروں کو تباہ کرنے اور اسلام کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔قتل کے الزام پر سابق سنی عراقی رکن پارلیمنٹ احمد الاوانی کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔