تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ن لیگ کے گلوں بٹوں سے قوم کو نجات دلائے گی۔سیف اللہ قصوری

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ٣٠ نومبر کو اسلام آباد میں عوام کے حقوق کے لئے ملین مارچ کرے گی اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کی پھر پور کوشش کرے گی جس میں بیرونِ ممالک میں رہنے والے تمام پاکستانی اپنا حق ادا کرئے گی اور ہر طرح کی سپورٹ بھی جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف انصافین کے مرکزی سنیئر نائب صدر حاجی سیف اللہ قصوری نے خیبر پختونخواہ کے صدر سینٹر عظم خان سواتی ،فرخ رشید پروفیسر راشد علی شاہ، میاں احمد بشیر، ارشاد خان،عبدالرزاق خان ودیگر کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر احمد رصا علوای،فیاض گیلانی، شکیل کیانی،عمران اسلم ، شعیب،ندیم شیرودیگر ممبران نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے، حکمران خوف زدہ ہو کر وچھے ہتکنڈے استعمال کررہے ہیں، تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کر ن لیگ کے گلوں بٹوں سے قوم کو نجات دلائے گی۔

Haji Saifullah Kasuri

Haji Saifullah Kasuri