پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخاب کل ہوں گے

Pakistan Olympic Association

Pakistan Olympic Association

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی ہدایات پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخاب کل ہوں گے ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات چار سالہ مدت کے لیئے شیڈول کے مطابق فروری 2012 میں ہوئے لیکن سیکریٹری کے ایک امیدوار نے عدالت سے رجوع کر لیا۔

جس کے بعد معاملہ عدالت میں رہا اور اس دوران پی او اے کا متوازی دھڑا بھی بن گیا۔ سپریم کورٹ نے صدر کے علاوہ نائب صدور، سیکریٹری، ایسوسی ایٹ سیکریٹریزخزانچی اور ایگزیکٹوز کے انتخابات کے لیئے 26نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2012 میں منتخب ہونے والے عہدیداروں کے مدمقابل کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور نہ کوئی دھڑا سامنے آیا ہے۔ اس لیئے تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے۔

متوازی دھڑے کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ،معاملہ عدالت میں ہے۔ اس لیئے انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ نو فیڈڑیشنز اور تین صوبائی ایسوسی ایشنیں انتخابات کا حصہ نہیں ہیں۔