برکینا فاسو میں نئی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا گیا

Michel Kafando

Michel Kafando

اوگیڈوگا (جیوڈیسک) تین ہفتے قبل فوج نے ملکی اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔ نئی عبوری حکومت میں فوج سے تعلق رکھنے والے آئزک زیدا نے وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع کا قلم دان بھی اپنے پاس رکھا ہے جبکہ وزارت داخلہ بھی فوج ہی کے پاس ہے۔

عبوری سویلین صدر مائیکل کافاندو وزارت خارجہ کا قلم دان اپنے پاس رکھیں گے۔ اتوار کے روز عبوری حکومت کی 26 رکنی کابینی کا اعلان کیا گیا تھا۔