حلقہ این اے 122 : الیکشن ٹربیونل کا عمران خان کو تمام گواہ پیش کرنے کا حکم

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو لاہور کے حلقہ این اے 122 کیس میں تمام گواہان پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس کاظم ملک نے کہا کہ این اے 122 کے کیس کو التواء میں رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عمران خان بیان جمع کروانا چاہتے ہیں تو 29 نومبر کو حاضر ہوں۔ فریقین کے وکلاء نے تاریخ مانگی تو جرمانہ کرینگے۔ دونوں جانب سے وکلاء تیاری کرکے آئیں۔ سماعت کے روز خصوصی پاسز جاری کرینگے۔

فریقین کو وکلاء سمیت 10، 10 افراد ساتھ لانے کی اجازت ہو گی۔