دبئی (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پی سی بی کی طرف سے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے سزا یافتہ محمد عامر کو رعائت دینے کے حوالے سے لکھے گئے خط پر ردعمل سامنے آ گیا۔
آئی سی سی نے محمد عامر کی کرکٹ میں جلد واپسی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد عامر کو کرکٹ میں واپسی کے لیے کئی مراحل سے گذرنا ہو گا۔ فاسٹ بولر کے خصوصی انٹرویو کیے جائیں گے اور سیشن ہوں گے۔
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے کردار کی ابھی تک کی تربیت پر سوال ہوں گے اس سے پہلے پی سی بی نے محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کی رعائت مانگنے کے لیے آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔