اسلام آباد کے علاقے آبپارہ سے دہشت گرد گرفتار، پولیس

Arrest

Arrest

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں آبپارہ کے علاقے سے دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی اسلام آباد کے مطابق پولیس نے تھانہ آب پارہ کے علاقے میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت معراج خان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اور اس کے قبضے سے2 ہینڈ گرینیڈ، ڈیٹونیٹر، 9 بیٹریاں، ریموٹ کنٹرول اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔