اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک میں پولیو کے مزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلانے کے باوجود روز بہ روز پولیو کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں جہاں قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کےمزید 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جن کا تعلق سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے۔
قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں شکارپورکی 4 ماہ کی سمیرا میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں بھی21 ماہ کا ابو طلحہٰ پولیو وائرس کا شکار ہوا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں رواں برس سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 262 تک جا پہنچی ہے جس میں سندھ کے 27 اور خیبرپختونخوا کے 55 متاثرہ بچوں کی تعداد شامل ہیں۔