ہائیکورٹ: مختلف اسامیوں کیلئے دی جانیوالی 54 ہزار درخواستوں کی سکروٹنی مکمل

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائیکورٹ میں مختلف اسامیوں کیلئے دی جانیوالی درخواستوں میں سے 54 ہزار درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ۔ہائیکورٹ کے انتظامی شعبے کے آفیسر حبیب اللہ عامر کی نگرانی میں سکروٹنی کا کام مکمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں مختلف اسامیوں کے لئے ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔