منشیات فروش کو ایک ماہ قید، دو ہزار جرمانہ

Drug

Drug

لاہور (جیوڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخار نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملوث عدیل کو ایک ماہ سات دن قید اور دو ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہاری گیٹ میں مقدمہ درج تھا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 125 گرام منشیات برآمد ہوئی۔