فیصل آباد (جیوڈیسک) سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ایس ایچ او کوتوالی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا جبکہ 6 پولیس ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ امجد اقبال کی عدالت میں زیر سماعت رٹ پٹیشن میں ایس ایچ او کو توالی نے عدالت میں کمنٹس نہیں بھجوائے، تھانہ صدر کے مقدمہ منشیات میں گواہی کیلئے عدالت میں حاضر نہ ہو نے پر سب انسپکٹرز سر فراز، منشاء، ہیڈ کانسٹیبل ایوب اور کانسٹیبلوں ہمایوں، بشارت اور ذوالفقار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انکو گرفتار کر کے 2 دسمبر کو عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔