نیپال کی پاک۔ بھارت تعلقات میں تعطل دور کرنے کی پیش کش

Nepal

Nepal

کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ نیپالی وزیر خارجہ ماہیندراپانڈے نے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں ڈیڈلاک دورکرنے کو تیار ہیں۔

سارک سربراہ اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات میں ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کشیدہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے پیش کش کی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے نیپال ابتدا کر سکتا ہے۔