وار‘‘ جیسی فلمیں بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے: شان

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے کہا ہے کہ ’’وار‘‘ جیسی فلمی بنائی جائیں تو بھارتی فلموں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ کسی بھی فلم کی کامیابی کے لیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانا بھی وقت کی ضرورت بن چکا ہے‘ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے مسائل میں کمی نہیں اضافہ ہوا ہے۔

شان نے کہا کہ میری نئی فلم ’’وار‘‘ نے نہ صرف انڈسٹری کو سہارا دیا ہے بلکہ سینماؤں کی رونقیں بھی بحال ہو گئی ہیں اور بھارتی فلمیں دیکھنے والے شائقین وار فلم کو دیکھنے کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ پاکستانی کسی سے کم نہیں۔