کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں لکڑی کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا جل کر راکھ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رنچھور لائن میں لکڑی کے گودام میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

کراچی کے علاقے رنچھور لائن میں واقع لکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن اس کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔