اڑیسہ (جیوڈیسک) کش بھدرا دریا پر لیایھیا کے مقام پر موجود پل کے نیچے ان انسانی کھوپڑیوں کے علاوہ تین بھینسوں کی کھوپڑیاں، بہت سی ہڈیاں، کچھ خشک پھول، سندور کی ڈبیا اور پوجا میں استعمال ہونے والی دوسری چیزیں ملی ہیں۔
ان تمام چیزوں کی ایک جگہ موجودگی سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ جادو ٹونے کے لئے دی جانے والی قربانی کا بھی ہو سکتا ہے۔ پولیس نے ایک مقامی جادو ٹونے کے ماہر کو حراست میں لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ ہم نے تمام کھوپڑیوں کو جانچ کے لیے فورینسک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی ہم کسی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ شام تک وہاں اس قسم کی کوئی چیز نہیں دیکھی تھی۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ کسی نے رات یہ چیزیں وہاں پہنچائی ہیں۔