ڈکیتی کار و موٹر سائیکل چوری کرنیوالے 3 گینگ کے 11 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سٹورز، ڈاکخانوں دکانوں موبائل فون فرنچائز، ٹر یول ایجنسیوں پر ڈکیتی کرنے والے اور کار و موٹر سائیکل چوری کر نے والے تین گینگ کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کا 55 سے زائد وارداتوں کا انکشاف، اس امر کا انکشاف ایس پی راول ڈویژن کرامت اللہ ملک نے ایس یچ او بنی، ایس ایچ او گنجمنڈی، ایس ایچ او وارث خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

ایس پی کرامت اللہ ملک نے بتایا کہ راولپنڈی میں چار رکنی گینگ سرگرم تھا جو گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کر تا تھا، اس کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنہوں نے اس گینگ کو بے نقاب کیا اس کا نام طارق گینگ ہے اور یہ چار رکنی ہے جس میں سرغنہ طارق مسیح عرف استاد ،کابل لال عرف عابد ،محسن علی عرف موسیٰ ، محمد شہزاد عرف شادا شامل ہیں اس گینگ نے 34 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ تھانہ بنی پولیس نے کار لفٹر گینگ کو پکڑا جس میں ندیم انوار، محمد نجیب ،دلبر،سعید الرحمان شامل ہیں، ان ملزموں نے تھانہ بنی کے علاقہ میں کار چوری کی 3 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزموں سے دو کاریں ،ایک ہائی روف ہائی ایس برآمد کی گئی۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کر نے والے سہیلا گینگ کو گرفتار کیا جس میں محمد سہیل عر ف سہیلا، سا جد علی، امیر عبداللہ شامل ہیں ان ملزموں سے چوری شدہ موٹر سائیکل کی فروخت شدہ رقم 94000/- روپے اور 5 عدد نمبر پلیٹ بھی برآمد کرلی گئیں۔