پنجاب میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے حوالے سے اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

صوبے میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منظم ٹریفک مہذب معاشروں کی پہچان ہوتی ہے اور اِس کے لیے ضروری ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے ٹریفک نظام میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے اِس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔