اسلام آباد(جیوڈیسک) نواز شریف سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کھٹمنڈ وروانہ ہو گئے، دو روز جاری رہنے والی سارک کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز پہلے ہی کھٹمنڈو میں موجود ہیں،ان کا کہنا ہے۔
کہ کھٹمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی آج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچ رہے ہیں۔