روس کے گرد کوئی آہنی دیوار تعمیر نہیں کر سکتا : صدر میر پیوٹن

Vladimir Putin

Vladimir Putin

ماسکو (جیوڈیسک) روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو عالمی منظر نامے پر نہ تو تنہا تھا اور نہ ہی اسے الگ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں کہ مغربی ممالک کی جانب عائد کی جانے والی پابندیوں کے روس پر تباہ کن نتائج کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا ہم پابندیوں کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں۔ روسی صدر کے بقول ہم کسی بھی صورت اپنے راستے سے نہیں ہٹیں گے اور یہ نا ممکن ہے کہ ہمارے گرد کوئی آہنی دیوار تعمیر کر سکے۔

اس سوال کے جواب میں کیا روس خود ایک آہنی دیوار تعمیر کرنا چاہتا ہے، پوٹن کا کہنا تھا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہمیں اس طرح کے اقدامات کے تباہ کن نتائج کا بخوبی اندازہ ہے۔

پوٹن نے مزید کہا کہ دیگر ممالک کو ایسے ادوار کا سامنا رہا ہے جب وہ خود کو دنیا سے الگ کرنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم بعد میں انہیں اس کی بہت بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔ ولادی میر پوٹن کے بقول روس کو مغرب کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں ہم اپنے پرامن ایجنڈے پر کاربند رہیں گے۔